اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے یوتھ ونگ کے شعبہ وحدت اسکاوٹس کے زیر اہتمام اسکاوٹنگ تحریک کے بانی برطانوی نژاد لادڈ بیڈن پاول کی یوم پیدائش کے موقع پر اس دن کو یوم خدمت، مدد اور صفائی کے طور پر منایا۔ سرگودھا میں پنجاب بوائے اسکاوٹس کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں ذمہ داروں کیساتھ مل کر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پارک کی صفائی کی اور مریضوں کی عیادت کی گئی۔ ہسپتال کے مریضوں اور شہر کے مزدوروں میں جوس اور پھول تقسیم کئے گئے۔ شہر میں ٹریفک کنٹرول میں پولیس کی مدد کے طور پر وحدت اسکاوٹس نے فرائض کی انجام دہی میں پولیس کی معاونت کی۔ اس میں مرکزی چیف اسکاوٹ تنصیر حیدر اور مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل ظفر بخاری بھی اسکاوٹس کیساتھ شریک رہے۔ وحدت اسکاوٹ پاکستان سرگودہا کے اراکین نے basic leader course میں بھی شرکت کی۔ کورس میں 25 اسکاوٹس نے شرکت کی۔ کیمپ میں ریجنل اسکاوٹس آرگنائزر لیاقت اعوان، احمد خان اور محمد اسلم نے شرکت کی۔ کورس کے اختتام پر رات کو کیمپ فائر منعقد کیا گیا۔
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
.......
/169












